ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ضبط شدہ کار فروخت معاملے میں پیش رفت ۔ بنگلورو میں مل گئی کار

منگلورو: ضبط شدہ کار فروخت معاملے میں پیش رفت ۔ بنگلورو میں مل گئی کار

Thu, 18 Mar 2021 19:58:52    S.O. News Service

منگلورو،18؍ مارچ (ایس او نیوز) ملزمین سے قیمتی کار ضبط کرنے کے بعد پولیس کی تحویل سے ہی قیمتی جگوار لگژری کار غائب ہوجانے اور اسے بعض پولیس افسران کے ذریعے ہی غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے کی تحقیقات کرنے والی سی آئی ڈی سپرنٹنڈنٹ روہینی کی ٹیم کو بڑی کامیابی ملی اور اس نے بنگلورو کی ایک کمپنی کے ملازم کے پاس سے یہ کار برآمد کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق کار کے موجودہ مالک نے سی آئی ڈی کو بتایا ہے کہ اس نے ایک دلال کی مدد سے یہ کار 14.5 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ خیال رہے کہ سی آئی ڈی کی تحقیقاتی ٹیم کچھ دنوں قبل منگلورو پہنچی تھی اور اس نے کار کی ضبطی اور گم شدگی سے متعلق اہم تفصیلات حاصل کی تھیں۔ اس معاملے میں منگلورو کے 4 پولیس افسران کو معطل بھی کیا گیا تھا۔


Share: